پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملک روانہ، پاکستان میں دوبارہ آکر کھیلنا چاہتے ہیں، ڈومنی

پاکستان سپر لیگ
loading...

آئی لو پاکستان ٗیہاں کھیل کر بہت مزہ آیا بہت محبت ملی اور پاکستانی شائقین سے دوبارہ ملاقات ہوگی، آندرے فلیچر

کراچی(آج کل نیوزٍ)پاکستان سپر لیگ میں شریک غیرملکی کھلاڑی، فرنچائز عملے کے ارکان اور دیگر حکام اپنے اپنے ملک واپس چلے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے جنوبی افریقی کےکھلاڑی جے پی ڈومنی اپنے ملک روانگی کے موقع پرکہا کہ پاکستانی مداحوں کی جانب سے ملنے والے سپورٹ پران کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

اب بہت سے غیرملکی کرکٹرز پاکستان میں دوبارہ آکر کھیلنا چاہیں گے۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آندرے فلیچر نے جاتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے ٗآئی لو پاکستان ٗیہاں کھیل کر بہت مزہ آیا ،پاکستانی شائقین سے دوبارہ ملاقات ضرور کرنا چاہوں گا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا پورے پاکستان خصوصاً لاہور اور کراچی کے شہریوں کا شکریہ کرتا ہوں، خواہش ہے آئندہ بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی بھی اپنے ملک روانہ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے شبیر الرحمان اور چین کے جیان لی بھی روانہ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں