فیصل آباد: 2خواتین اور نو جوان کی خود کشی کی کوشش

سعودی عرب
loading...

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 2خواتین اور نو جوان کا اقدام خود کشی۔

 گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 2خواتین اور نو جوان کا اقدام خود کشی۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آباد کی رہائشی 18سالہ بختاور دختر جاوید نے گھر والوں سے جھگڑنے کے بعد نیند آور گولیاں زیادہ مقدار میں کھا لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

جبکہ214ر ب کی رہائشی15سالہ آمنہ دختر امتیاز نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ خیابان کالونی کے 20سالہ سلیمان ولد عارف محمود نے گھر میں جھگڑے سے تنگ آکر چوہے مار گولیاں نگل لیں ، جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دے کر انکی زندگیاں بچانے کی بھر پور کوشش جاری ہیں ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں