102ناٹ آؤٹ کا نیا پوسٹر جاری

ممبئی:بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم 102ناٹ آؤٹ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن اور رشی کپور کی فلم 102ناٹ آؤٹ کا نیا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ پوسٹر میں امیتابھ بچن کھڑے جبکہ رشی کپور بیٹھے ہوئے پودے کو پانی دے رہے ہیں۔ فلم میں امیتابھ بچن 102سالہ بوڑھے باپ اور رشی کپور 75سالہ بیٹے کا کردارادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی باپ بیٹے کی محبت پر مبنی ہے۔ فلم کے ہدایتکار اومیش شکلا ہیں ۔ فلم گجراتی پلے 102ناٹ آؤٹ سے ماخوذ ہے جسے سامیا جوشی نے لکھا ہے۔فلم مئی میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

loading...

اور یہ بھی پڑھیںفلم بکٹ لسٹ کا ٹیزر جاری
ممبئی:بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت کی میراٹھی فلم بکٹ لسٹ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت ان دنوں اپنی میراٹھی فلم بکٹ لسٹ کی عکسبندی میں مصروف ہیں ، فلم کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیزر میں مادھوری مختلف روپ میں نظر آرہی ہیں۔ فلم 15اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں