پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا عمل شروع

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا عمل شروع ہوگیا۔کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا جس کا آغاز یکم اپریل سے ہورہا ہے۔دونوں ٹیمیں بالترتیب یکم، 2 اور 3 اپریل کو میچز کھیلیں گی جس کے لئے ٹکٹوں کی نجی کوریئر سروس کی ویب سائٹ پر شروع ہوچکی ہے۔ کراچی میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ سستا کیا گیا ہے اور کم سے کم جنرل انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 500 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے 8 ہزار روپے میں ملنے والا ٹکٹ 4 ہزار اور 4 ہزار روپے میں دستیاب ٹکٹ 2 ہزار روپے میں ملے گا۔اس سے قبل لاہور اور کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے میں فروخت کیے گئے تھے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں