جڑانوالہ معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا لی گئیں،بعض معصوم سکول یونیفارم میں ملبوس تھیں۔

loading...

تفصیلات کے مطابق معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا لی گئیں.بعض معصوم سکول یونیفارم میں ملبوس تھیں۔ چہرہ چھپانے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔روح لرزانے والی ویڈیو ز ۔ جس میں بچے ، عاقب، رانانجی اور اعجازعرف بلا ڈان نامی حیوانوں سے معافی مانگ رہے ہیں۔ اعجاز عرف بلا ڈان کا تعلق ایم ایس ایف سے ہےاور وہ اس مکروہ دھندے کا مرکزی کردار ہے۔متاثرین کا کہنا تھا کہ اس گروہ کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے اور اسی وجہ سے پولیس ان پر ہاتھ نہیں ڈالتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے کرپٹ لائن سپرنٹنڈنٹ گرفتارکر لیا
لاہور:ایف آئی اے نے کرپٹ،رشوت خور سرکاری افسران و ملازمین کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے واپڈاکے لائن سپریٹنڈنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے حافظ آباد میں چھاپہ مار کر گیپکو کے لائن سپریٹنڈنٹ عنصر عباس کو 30ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار لائن سپریٹنڈنٹ خراب میٹر تبدیل کرنے کے لیے پیسے وصول کر رہا تھا۔ایف آئی اے نے اس لائن سپریٹنڈنٹ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں