میاں صاحب اب تو کچھ رہے ہی نہیں تو کارروائی کیا کریں: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار
loading...

توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ریمارکس‘ اب تو یہ کیس غیر موثر ہو چکا ہے: جسٹس اعجاز الاحسن

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں نوازشریف کے خلاف کیس میں کیا ہے، کیا میاں صاحب نے آؤٹ آف ٹرن پروموشنز کی ہیں، اب تو وہ کچھ رہے ہی نہیں تو کارروائی کیا کریں، جسٹس اعجازالا حسن نے ریمارکس میں کہا کہ اب تو یہ کیس غیر موثر ہوچکاہے۔بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کر دی

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں