خلوص نیت سے خدمت کرنیوالی قیادت کو عوام کبھی دلوں سے نہیں نکالتے: شہباز شریف

شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب  کا جڑانوالہ میں بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونیوالی خبر کا نوٹس، رپورٹ طلب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی وطن عزیز کے عظیم سفیر ہیں اوران عظیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ، اسی مقصد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا ادارہ قائم کیا ہے جوملک کے عظیم سفیروں کی محنت کی کمائی کو تحفظ دینے کی ذمہ داری بطریق احسن نبھا رہاہے۔یہ کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تحفظ کا ضامن بن چکاہے اوریہ ادارہ دیار غیر میں رہنے والوں کے مسائل حل کرنے میں موثر کردار ادا کررہاہے اور اس متحرک ادارے کے قیام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں کو ان کا حق دیا گیاہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانیوں کے مسائل حل کر کے انہیں ریلیف دے چکاہے اوراس ادارے کے قیام کی بدولت اب کوئی بیرون ملک مقیم عظیم پاکستانیوں کی جائیداد یا رقم پر ہاتھ صاف نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی لائق تحسین ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے ادارے کی محنت اور جذبہ قابل ستائش ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے ٹیم ورک کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اورادارے نے لالچ ، حرص اور خوف کی بیڑیوں کو توڑ کر پاکستانیوں کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ ایمانداری ، سچائی اور خلوص نیت سے عوام کی خدمت کرنے والی قیادت کو عوام کبھی دلوں سے نہیں نکالتے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔قبل ازیں شہبازشریف نے جڑانوالہ میں بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے حوالے سے میڈیا پر نشرہونے والی خبر کانوٹس لیتے ہوئے سی پی اوفیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورواقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں