ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پتلے وزیراعظم شاہد خاقان ہیں: عمران خان

عمران خان

خیبر پختونخوا کا اتنا فنڈ نہیں جتنا شہباز نے لاہور میں لگا دیا‘ پنجاب کے جس منصوبہ کو ہاتھ لگائیں کرپشن میں لتھرا ملے گا: عمران خان کا جلسے سے خطاب

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پتلے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہیں۔مانسہرہ میں ممبر سازی کیمپوں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام کوحکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کا وقت آگیا ہے اور آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ اتنا خیبرپختونخوا کا فنڈ نہیں جتنا پیسہ شہباز شریف نے لاہور میں لگا دیا، پنجاب کا آدھے سے زیادہ بجٹ لاہور پر لگتا ہے جب کہ محدود ترین وسائل کے باوجود کے پی کے میں تبدیلی نظر آرہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے اشتہارات میں پرویز خٹک اور میری تصاویر نہیں آتیں، پیسا عوام دیتی ہے اور اشتہارات پر شکلیں ان لوگوں کی آجاتی ہیں، اشتہارات کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران زرداری سے بڑے ڈاکو ہیں مگر بنتے شریف ہیں، ہم نے زرداری اور شریفوں کی وکٹیں اڑانی ہیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے میں عمران خان نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت کے جس منصوبے کو بھی ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا، شہباز شریف کے دعوے کہ پنجاب میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہوئی، پنجاب میں ’گڈگورننس‘ کی حقیقت سمجھنے کیلئے یہ کافی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے آڈٹ رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے میں کرپشن اور بے ضابطگیاں سامنے آئیں، آڈٹ اعتراضات کے باوجود اسپیشل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے بہت سے کیسز جبراً دبا دیئے

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں