خواجہ آصف تاحیات نااہل قرار

خواجہ آصف

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی

 رہنما مسلم لیگ ن وزیر خاجہ پاکستان خواجہ آصف نااہل قرار دے دیے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو اقامہ رکھنے کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو نااہل  قرار دیا ہے۔ فیصلہ تین رکنی لارجر بینچ نے سنایا، فیصلہ 10 اپریل کو محفوظ کیا گیا تھا۔

loading...

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خواجہ آصف دبئی میں ملازمت کرتے رہے انہوں نے اقامہ بھی رکھا۔ خواجہ آصف کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ خواجہ آصف جز وقتی ملازم تھے اور ان کی جانب سے آمدن اور اثاثوں کی تفصیل نہیں چھپائی گئی۔

تاہم آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مودی کی جان کو خطرہ ہے، بھارتی وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کے نئے ضابطہ اخلاق جاری کردیئے

اپنا تبصرہ بھیجیں