تعلیمی اداروں کے باہر کھڑے غیر معیاری اشیا ء کے خلاف قرارداد ، ہائیکورٹ اور صوبائی ٹی بی کے درمیان معاہدہ

لاہور

تعلیمی اداروں کے باہر غیر معیاری قلفیوں ،برف کے گولوں کی فروخت کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع اور ہائیکورٹ بار اور صوبائی ٹی بی پروگرام پنجاب کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب آج ہوگی

لاہور : تعلیمی اداروں کے باہر غیر معیاری قلفیوں اور برف کے گولوں کی فروخت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گرمی بڑھتے ہی غیر معیاری مشروبات،قلفیوں اور برف کے گولوں کی فروخت جاری ہے ،تعلیمی اداروں کے باہر پابندی کے باوجود گھناؤنا دھندہ عروج پر ہے جس سے بچے بچیاں اور شہری چھاتی گلے سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،اس صورتحال پر زون انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کے اہلکار ایکشن کرنے سے گریزاں ہے ،فوڈ اتھارٹی پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے باہر غیر معیاری قلفیوں اور برف کے گولوں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔

loading...

دوسری جانب لاہورمیں معزز وکلاء صاحبان کے مفت تشخیص و علاج معالجہ کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور صوبائی ٹی بی پروگرام پنجاب کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب( جمعہ )روز  بوقت 10:30بجے دن ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد کا پاکستان میں دل کا آپریشن کرانے سے انکار

اپنا تبصرہ بھیجیں