عمران خان کی موجودہ گھریلو پریشانیوں کے پیچھے کس کتے کا ہاتھ ہے؟ ریحام خان کے انکشافات

ایک رات جب ہم رات کے کھانے سے واپس آئے تو عمران خان (جو کے لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے لیے جانے جاتے ہیں) نے گاڑی کتے کے اوپر سے گزار دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی نئی اہلیہ کے درمیان کتے کو لے کر کچھ خبریں گردش میں ہیں۔ بتایا جا رہا کہ اہلیہ نے عمران خان کے پسندیدہ کتے ‘شیرو’ کو گھر سے باہر نکلوا دیا ہے۔ اسی حوالے سے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان طلاق کے بعد سے اکثر عمران خان کے حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں۔ اب ایک بار پھر ریحام خان نے عمران خان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے کچھ انکشافات کیے ہیں۔ اور کتے کے حوالے سے پھیلنے والی متضاد خبروں کی تردید کرتی ہیں اور مزید انکشافات بھی کرتی ہیں۔

 ریحام خان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے  ‘دی پرنٹ’ کے لیے لکھے گئے اپنے ایک مضمون میں عمران خان کے کتوں کے حوالے سے بتاتی ہیں کہ  جب مشرف نے پاکستان چھوڑا تو اپنے کتوں کو ائیر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کے سپرد کر گئے۔

ٖفوٹو بشکریہ دی پرنٹ

اور انہی کتوں میں سے ایک ‘السیشن کتا’ عمران خان کو دے دیا گیا۔  ریحام خان لکھتی ہیں کہ وہ عمران خان کے کتے ‘شیرو’ سے  2013 میں پہلی بار ملیں، شیرو ان کے ساتھ کافی مانوس ہوگیا تھا لیکن اس کے کچھ دیر بعد شیرو کی موت ہوگئی۔  ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ جب وہ بنی گالہ عمران خان کی رہائش گاہ منتقل ہوئیں تو اپنے بلجین نسل کے شیفرڈ کتے ‘مکیسمس’ کو ساتھ لے گئیں، جس سے عمران خان کافی مانوس ہوگئے اور اپنے باقی کتوں کو چھوڑ کر اسے اپنے ساتھ اپنے کمرے میں سلاتے تھے۔ لیکن جب میں نے طلاق کے بعد عمران خان کو چھوڑا تو میں مکیسمس کو بھی ساتھ لے آئی۔

مزید پڑھیں۔  9th May 2018 - آج کا کارٹون
loading...

ریحام خان بتاتی ہیں کہ عمران خان کو خوبصورت کتے پسند ہیں اسی وجہ سے وہ اپنے ایک کتے ‘پیڈو’ کو ناپسند کرتے تھے کیوںکہ اس کے کان کٹے ہوئے تھے۔  میں نے پیڈو کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ایک رات جب ہم رات کے کھانے سے واپس آئے تو عمران خان (جو کے لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے لیے جانے جاتے ہیں) نے گاڑی کتے کے اوپر سے گزار دی۔ اندھیرے میں مجھے کتے کی تکلیف کے ساتھ چللانے کی آوازیں سنائی  دیں، مجھے لگا کہ پیڈو مر گیا ہوگا، لیکن خوش قسمتی سے اس دن پیڈو معمولی زخمی ہوا۔  لیکن عمران خان نے اس واقعے کے بعد پیڈو کو گھر سے نکال دیا۔

ریحام خان لکھتی ہیں کہ اس وقت شیرو کے حوالے سے جو خبریں گردش میں ہیں میں بتانا چاہتی ہوں کہ شیرو عمران خان کی غفلت  کی وجہ سے پانی کی کمی ہونے سے مر گیا تھا۔

لہذا جو کتا اس وقت عمران خان اور انکی نئی اہلیہ کے درمیان تنازعے کا باعث بن رہا ہے شاید وہ کوئی اور کتا ہے، جو یا تو ‘موٹو’ یا پھر پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کی طرف سے دیا گیا کتا ہو سکتا ہے، یا کوئی کسی اور کی طرف سے دیا گیا تحفہ جو آج کل عمران اور انکی اہلیہ کے درمیان تنازعے کی وجہ سے خبروں میں ہے لیکن یہ شیرو نہیں۔

یہ مضمون ریحام خان کی طرف سے دی پرنٹ کے لیے لکھا گیا تھا جو اردو ترجمعے کے ساتھ یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔  

مزید پڑھیں۔  ارجن رام پال کے ساتھ بڑا حادثہ---

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں