ہم نے مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح ایوان صدر سے نکالا،آصف زرداری

امیر ترین افراد
loading...

نواز شریف کی اجازت سے پرویز مشرف ملک سے باہر گئے ، میاں صاحب بتائیں پاکستان کے ساتھ ہیں یا اور کسی کے ساتھ ہیں؟

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم نے مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح ایوان صدر سے نکالا، نواز شریف کی اجازت سے پرویز مشرف ملک سے باہر گئے۔

آصف زرداری نے کہا میاں صاحب بتائیں پاکستان کے ساتھ ہیں یا اور کسی کے ساتھ ہیں؟ میرے لوگوں پر کیسز ہیں اور وہ بھی جیلوں میں ہیں ،مریم نواز کے کٹہرے میں کھڑا ہونے پر خوشی نہیں ،ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی میری اہلیہ بے نظیر عدالتوں میں پیش ہوتی تھی تو یہ کیا کرتے تھے ؟

آصف زرداری نے کہا کہ تمام مسائل کا حل سیاست میں ہی ہے۔ نواز شریف کی پریس کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مشرف کے معاملے پر آصف علی زرداری میرے پاس آئے تھے میں اگر نواز شریف کے پاس جاتا تو اور بہت سے کام کرواتا۔

اس معاملے سے میرا کیا تعلق؟، بدقسمتی سے نواز شریف کہتے کچھ ہیں کرتے کچھ ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھیں، پرویز مشرف کو نوازشریف نے ہی باہر بھجوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا۔

آصف زرداری نے کہا مشرف کو نکالنا میرے لئے اشد ضروری تھا ۔انہوں نے کہا کہ میرے سامنے سب سے اہم مسئلہ مشرف کو ایوان صدر سے نکالنا تھا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں آصف زرداری نے نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیں ان ہاؤس رکھنے کیلئے پنجاب دیا وہ پنجاب نہیں لے سکتے تھے۔میں چاہتا تو ان کی پنجاب میں حکومت نہیں بن سکتی۔

مزید پڑھیں۔  اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس استغاثہ گواہ مسعود الغنی پر وکیل صفائی کی جرح مکمل

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں