ریپ کے ملزم ھاروی وائن اسٹائن پر فرد جرم عائد کردی گئی

ھاروی وائن اسٹائن

ان دونوں خواتین کا شکریہ،جو انصاف کے حصول کے لیے سامنے آئی ہیں،نیویارک پولیس کااعلامیہ

نیویارک:امریکا میں حکام نے ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن پر ریپ اور دو خواتین کی جانب سے متعدد جنسی حملوں کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہاروی وائن سٹائن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ھاروی وائن اسٹائن  پر دو مختلف خواتین کی جانب سے ریپ اور غیر قانونی سیکس، جنسی حملے اور نامناسب جنسی رویہ برتنے کا الزام لگایا گیا ہے۔پولیس کے اعلامیے میں ان دونوں خواتین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور ان کی بہادری کی داد دی گئی ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لیے سامنے آئی ہیں۔

loading...

خواتین کے نام سامنے نہیں آئے تاہم امریکی میڈیا نے کہا کہ بعض الزامات کا تعلق اداکارہ لوسیا ایونز سے ہے۔66 سالہ وائن سٹین پر جنسی حملے، ریپ اور ہراساں کیے جانے کے متعدد الزامات ہیں ۔

ھاروی وائن اسٹائن کا کہنا تھا کہ انھوں نے کسی کے ساتھ بھی بغیر رضامندی کے کوئی غلط نہیں کیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ ان پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ ان پر فردِ جرم مین ہیٹن گرینڈ جیوری کی تحقیقات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان پر مزید الزامات عائد کیے جائیں گے یا نہیں۔

یہ معلوم ہے کہ نیویارک پولیس ان کے خلاف اداکارہ پاز دے لا ہیورتا کے ریپ کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔اسی ماہ نیٹ فلکس کی پروڈیوسر الیگزینڈرا کینوسا نے نیویارک کی ایک عدالت میں دستاویزات جمع کروائی ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ انھیں وائن سٹائن نے ریپ کیا ہے۔

مزید پڑھیں۔  خواتین کے بعد پہلی بار جنسی استحصال کا شکار پاکستانی مرد ماڈل بھی سامنے آگیا
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں