جنسی زیادتی کے الزامات میں گرفتارہالی ووڈ پروڈیوسر وائن دس لاکھ ڈالر ضمانت پر رہا

ہاروی وائن اسٹائن

نیویارک کی مین ہٹن عدالت میں ہتھکڑی پہنا کر پیش،دوفردجرم عائد، پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا گیا

امریکہ کے  شہر نیویارک کی ایک عدالت نے جنسی الزامات کی زد میں آنے والے مشہور پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن کو نقد ایک ملین ڈالر کے عوض ضمانت پر رہائی دے دی ہے۔ ضمانت کی منظوری کے وقت وہ اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق انہیں نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی عدالت میں ہتھکڑی پہنا کر لایا گیا۔ عدالت کے حکم پر انہوں نے گرفتاری پیش کرتے ہوئے اپنا پاسپورٹ بھی جمع کرا دیا ہے۔

loading...

وائن اسٹائن کو جنسی زیادتی اور سیکس کرائم کی فرد جرم کا سامنا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیت وائن اسٹائن کی کئی فلموں کو آسکر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ن لیگ کی درخواست خارج کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں