الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال حسین نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

الیکشن کمشنر

لاہور :نئے تعینات ہونے والے الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال حسین نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ۔

انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران اور معاون عملے کی تربیت مکمل ہو چکی ہے جبکہ پریذائڈنگ افسران کی تربیت پندرہ جون سے شروع ہو گی ،ریٹرننگ افسران کو انتخابات سے متعلق ابتدائی سامان دو یوم میں فراہم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں فوج کی تعیناتی سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہواتاہم انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آنے والی درخواستیں نمٹاناالیکشن کمیشن کا اختیار ہے ،لوکل گورنمنٹ کے انتخابات میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کو معاوضے کی ادائیگی حکومت پنجاب کی ذمہ داری تھی الیکشن کمیشن نے معاوضہ ادا کرنے سے متعلق حکومت پنجاب کو خط لکھ دیا تھا۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں