بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے دھماکا

بیجنگ

بیجنگ:چین میں مقامی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے دھماکا بارود لیجانے والے ایک شخص کے ہاتھ وہ مواد پھٹنے سے ہوا، تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکا خیز مواد لے جانے والے 26 سالہ شخص کی شناخت شمالی منگولیا کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے، جسے حادثے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مضروب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دھماکے کا منظر ریکارڈ کرنے والی ویڈیو میں چینی دارلحکومت کے سفارتی کمپلیکس کے سامنے سے دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے اس واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بیجنگ کے جس علاقے میں دھماکا ہوا، وہاں متعدد ممالک کے سفارتخانے واقع ہیں جن میں اسرائیل، بھارت سمیت امریکا کا سفارتی علاقہ بھی وہیں واقع ہے۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں