ایشیاء کپ: افغانستان کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی، میچ برابر

میچ

دبئی: افغانستان نے ایشیا کپ 2018 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف سپر فور کا آخری میچ برابر کردیا۔ جاتے جاتے افغان ٹیم نے شائقین کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق صحرائے عرب میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے میلے کے سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم افغانستان نے جاتے جاتے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغان بلے باز بھارت کیخلاف جم کر کھیلے۔

اوپنر محمد شہزاد نے جارحانہ انداز اپنایا اور116 گیندوں پر ایک سو چوبیس رنز کی اننگز کھیل ڈالی جس میں 11 چوکے اور سات چھکے بھی شامل تھے، انہیں مین آف دی میچ کا ایوراڈ دیا گیا، محمد نبی نے بھی ہمت نہ ہاری اور نصف سنچری اسکور کی۔

وکٹیں جلد کھونے کے باوجود افغان کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو باون رنز بناسکی۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور یادیو نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد، چاہار اور جادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چیئرمین پی سی بی کے چاروں مشیر فارغ

اپنا تبصرہ بھیجیں