ایشیاء کپ: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیاء کپ
loading...

ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے اور میچ کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں ایونٹ میں پہلی بار آمنے سامنے آئی ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان  دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آج کے میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی جگہ جنید خان کو 11 رکنی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ الگ الگ سیشن میں بات چیت کی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سے قبل دو بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور دونوں میچز میں بھارت فاتح رہا، اس بات کا امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل میں ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی تاہم اس کے لیے گرین شرٹس کو آخری میچ میں بنگال ٹائیگرز کی رکاوٹ عبور کرنا ہو گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 35 ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہوئے جن میں پاکستان نے 31 اور بنگلہ دیش نے 4 میچز جیتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  کھلاڑیوں کو لیگ کے بجائے ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح دینی چاہیے، سرفراراحمد
Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں