ایشیاء کپ میں پاکستان کا سفر ختم

ایشیاء کپ
loading...

ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیتنے کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستانی بیٹنگ لائن شدید مشکلات کا شکار رہی اور پاکستان کے نمایاں بلے باز بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ نہیں کر پائے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری  ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے کیا۔

اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف ایک رن بنا کر مہدی حسن مراز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد بابر اعظم بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور ایک رن بناکر مستفیض الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سرفراز احمد تھے جو ایشیاء کپ میں مسلسل ناکام ہوتے آرہے ہیں۔ مشکل وقت میں جب ٹیم کو ان کی ضرورت تھی تو وہ حسب معمول غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 85 کے مجموعی اسکور پر گری جب آخری امید شعیب ملک بھی 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

گرین شرٹس کو پانچواں نقصان 94 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب شاداب خان 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں۔  بھارت کی ایشیاء کپ میں تیسری فتح، بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

اس سے پہلے بنگال ٹائیگرز کی جانب سے لٹن داس اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا تاہم میچ کے تیسرے ہی اوور میں سومیا سرکار بغیر کوئی رنز بنائے جنید خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے مومن الحق کو کلین بولڈ کیا۔نگلادیش کو تیسرا خسارہ لٹن داس کی صورت میں ہوا جنہیں جنید خان نے کلین بولڈ کیا اور وہ 6 رنز ہی بناسکے۔

اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم اور محمد متھن نے ٹیم کو سہارا دیا اور ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ 156 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد متھن 60 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد امرالقیس بھی صرف 9 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

بنگلا دیش کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مشفیق الرحیم تھے تو نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 99 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے تاہم ان کی شاندار اننگز نے بنگلادیش کو مشکل سے نکال دیا۔ اس وقت بنگلادیش کا مجموعی اسکور 197 تھا۔

بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 221 کے مجموعی اسکور پر گری جب مہدی حسن مراز 12 رنز بناکر جنید خان کا شکار بن گئے، یہ جنید کی تیسری وکٹ تھی۔

جنید خان نے اپنی چوتھی وکٹ بنگلادیشی کھلاڑی محمود اللہ کو بولڈ مار کر حاصل کی۔ محمود اللہ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں۔  باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دیکر مقابلہ اپنے نام کرلیا

بنگلادیش کی نویں وکٹ 239 کے مجموعی اسکور پر گری جب روبیل حسین ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ اس کے بعد مشرفی مرتضیٰ بھی 13 رنز بناکر حسن علی کا شکار بن گئے۔

پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے دو دو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں پہلی بار مدمقابل ہیں اور آج کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔

بنگلا دیش کے خلاف قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد عامر کی جگہ جنید خان کو 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور وہ آج ایونٹ کا اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں