کشمیر اہم تصفیہ طلب ایجنڈا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، آرمی چیف

کشمیر
loading...

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہروقت تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ کیا، فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر جوانوں کی صلاحیتوں اور حوصلے کے بلند معیار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرپیر اور پانڈو سیکٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک تفصیہ طلب ایجنڈا ہے، کشمیریوں کے عظیم، تاریخی مؤقف پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ تین دن قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی، اس ملاقات میں پڑوسی ملک افغانستان کی موجودہ صورت ِحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں