کنگنا رناوت سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ بن گئیں

کنگنا رناوت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

انہوں نے یہ اعزاز اپنی ہی نئی آنے والی فلم “مانی کرنیکا” جھانسی کی رانی کے ذریعے اپنے نام کیا ہے جس میں انہوں نے 14 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

کنگنا رناوت نے اس حوالے سے کہا کہ میرا اتنا زیادہ معاوضہ وصول کرنا کردار پر انحصار کرتا ہے کیوں کہ ہر فلم کی اپنی ایک داستان اور ایک انداز ہوتا ہے، میں فلم کی کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے معاوضہ طے کرتی ہوں جب کہ فلم “مانی کرنیکا” اپنی نوعیت کی الگ ہی تاریخ پر مبنی فلم ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت سے قبل سب سے زیادہ معاوضہ لینے کا اعزاز دپیکا پڈوکون کے پاس تھا جو کہ انہوں نے فلم “پدماوت” میں کام کرنے کی وجہ سے وصول کیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اٴْن کا یہ معاوضہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے کہیں زیادہ تھا۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں