آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...

برج حمل
اکتوبر26 جمعہ۔ اپنے من پسند مشاغل میں دلچسپی رہے گی۔ چھوٹا کاروباری سفر پیش آنے کا امکان جو وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ فضول خرچی سے گریز کریں مالی ساکھ کا خیال رکھیں۔

برج ثور
اکتوبر26 جمعہ۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ اگر ٹھوس و مثبت بنیادوں پر سرمایہ لگایا جائے تو آمدن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اہم امور کو بذات خود سنجیدگی سے نمٹانے کی کوشش کریںکامیابی ملے گی۔
برج جوزا
اکتوبر26 جمعہ۔ سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے کسی دوست کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں کوئی مالی معاملہ زیر غور رہے گا۔ شہر سے باہر کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکتا ہے۔
برج سرطان
اکتوبر26 جمعہ۔ ذہنی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کے علاوہ نئے مشاغل میں آپ کی دلچسپیاں بڑھیں گی۔حالات کا صبر و تحمل سے مشاہدہ و مقابلہ کریں ۔اچانک سفر کا پرگرام بن سکے گا۔
برج اسد
اکتوبر26 جمعہ۔ اندرون ملک سفر آپ کے لئے فائدہ مند رہے گا۔ گھریلو امور میں پیدا شدہ اختلافات ختم ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ پیدا شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔
برج سنبلہ
اکتوبر26 جمعہ۔ ترقی اور کامیابی کی نئی راہیں استوار ہونگی۔ کسی سائیڈ بزنس کا پروگرام بنا سکیں گے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اُلجھنے کی کوشش نہ کریں ورنہ یہ کسی بڑی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

برج میزان
اکتوبر26 جمعہ۔ دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ تعلقات بہتر ہونگے۔ ملازمت اور خاندانی امور کے سلسلے میں کوئی اہم خبر سن سکیں گے۔اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔

برج عقرب
اکتوبر26 جمعہ۔ عشق و محبت کے راز افشاء ہونے کا خدشہ ہے‘ خفیہ امور کی انجام دہی میں احتیاط برتیں۔ انعامی سکیموں میں بھی محتاط رہ کر حصہ لیں۔ کسی دیرینہ دوست سے ملاقات ہو سکے گی۔

برج قوس
اکتوبر26 جمعہ۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری فائدہ مند رہے گی۔ اہم امور کے سلسلے میں کوئی فیصلہ کرسکیں گے۔ اچانک کوئی خوشگوار سفر پیش آسکتا ہے۔اہم کاروباری معاہدہ طے کر سکیں گے۔

برج جدی
اکتوبر26 جمعہ۔ گھریلو مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔ رومانس اور دوسرے تفریحی امور کے لئے بہترین دن ثابت ہوگا۔ اچانک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے جو وسیلہ ظفر ثابت ہو سکتا ہے۔
برج دلو
اکتوبر26 جمعہ۔ مخلصین کے امید افزاء مشورے اور ان کی جانب سے مالی اخلاقی ممکنہ مدد سے آپ کا حوصلہ بڑھے گا اور پھر سے حالات کے مقابلہ کے لئے کمربستہ ہو جائیں گے۔
برج حوت
اکتوبر26 جمعہ۔ خاندان کے افراد اور ساتھ کام کرنے والے اشخاص کے ساتھ اپنا رویہ بہتر رکھیں تو اچھا رہے گا ورنہ بعض منصبوبے اچانک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ڈرائیونگ محتاط انداز میں کریں۔

 
———————————————————————————–
 
Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں