بالی ووڈ میں “می ٹو” کے بعد اب “شی ٹو” نے زور پکڑلیا

راکھی ساونت
loading...

بالی ووڈ میں می ٹو مہم کے ساتھ ساتھ ایک اور نئی مہم “شی ٹو” شروع ہوگئی، تنو شری کی جانب سے ہتک عزت کے الزام کے جواب میں راکھی ساونت نے اداکارہ پر جنسی استحصال جیسے سنگین الزامات لگا دیئے۔

ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے تنو شری پر نشیلی سگریٹ پلانے اور جنسی استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایاکہ وہ مجھے پارٹی میں لے جاتی تھی اور وہاں نشیلی اشیاء خود بھی لیتی اور مجھے بھی دیتی تھی۔

راکھی ساونت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ ایک لڑکی کسی لڑکی کی جنسی استحصال کیسے کر سکتی ہے؟ تو میں بتا دوں تنو شری کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہے۔

واضح ر ہے کہ جب سے تنو شری نے نانا پاٹیکر پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے تب سے راکھی ساونت مسلسل تنو شری کے خلاف بیان دے رہی ہیں اور اسی سبب تنو شری نے راکھی پر 10 کروڑ کی ہتک عزت کا دعویٰ بھی کر رکھا ہے۔

اس معاملے میں دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جس فلم کو لے کر تنوشری اور نانا پاٹیکر میں تنازعات سامنے آئے ہیں اس فلم کی کاسٹ میں راکھی ساونت بھی شامل تھیں۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں