محمد صلاح نے تحفے کے بدلے میں اپنی شرٹ خاتون شائق کو دے دی

محمد صلاح
loading...

لندن: لیور پول کے مصری اسٹار فٹ بالر محمد صلاح نے تحفے کے بدلے میں اپنی شرٹ ایک خاتون شائق کو دے دی۔

میچ کے اختتام پر فیلڈ کی جانب آتے ہوئے محمد صلاح اسٹینڈ کی اگلی رو میں بیٹھی ایک خاتون کی جانب گئے اور اپنی شرٹ اس کے حوالے کی جس نے بدلے میں انھیں ایک گفٹ دیا جس کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

مذکورہ خاتون نے عربی میں لکھے گئے ایک سائن کارڈ سے صلاح کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ ریڈ اسٹار بلغراد کے خلاف چیمپئن لیگ میچ میں ان کے 2 گولز کی بدولت ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں