دلہا نے ایسا کیا کام کیا جو سسرالیوں نے اس کو گنجا کردیا

دلہا
loading...

اتر پردیش: بھارت کے شہر لکھنؤ میں لڑکے کو جہیز کا مطالبہ کرنے پر لینے کے دینے پڑ گئے، سسرالیوں نے دلہا کو گنجا کر کے واپس بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے شادی کرنے کے لیے لڑکی والوں سے جہیز کے ساتھ موٹر سائیکل اور اپنے لیے سونے کی چین دینے کا مطالبہ کیا۔

لڑکے نے اُس وقت مطالبہ کیا جب شادی میں‌ صرف پانچ روز باقی تھے۔ لڑکی والوں نے دلہا کی شرائط ماننے سے انکار کیا تو اُس نے شادی سے صاف منع کیا جس کے بعد سسرالی طیش میں آگئے اور انہوں نے لڑکے کو کمرے میں بند کر کے آدھا گنجا کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ذرائع ابلاغ کے نمائندے جائے مقام پر پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکے کا کہنا تھا کہ لڑکی والوں نے جہیز میں پیسے، سونے کی چین اور موٹر سائیکل دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اب وہ نہ صرف اپنے بات سے مُکر رہے ہیں بلکہ انہوں نے ہمارے ساتھ برا سلوک بھی کیا‘۔

لڑکی کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ ’جہیز میں 30 ہزار روپے مالیت کی سونے کی چین اور موٹرسائیکل کی شرط شادی سے پانچ روز پہلے سامنے آئی اور جب ہم نے انکار کیا تو انہوں نے رشتے سے ہی انکار کردیا‘۔

واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی تو علاقہ مکینوں نے پولیس کو طلب کیا جس کے بعد دونوں فریقین کو بیٹھا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

لڑکے اور اُس کے گھر والوں نے پولیس اسٹیشن جاکر مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دی۔
مذکورہ واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے لڑکی کے گھر والوں کی ہمت کو سراہتے ہوئے جہیز کی لالچ کرنے والا اسی سلوک کا مستحق تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں