لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سیف الملوک کھوکھر
loading...

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بھائی شفیع کھوکھر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ملزمان پر قتل سمیت انسداد دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Spread the love
  • 14
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں