مشتاق احمد نے ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا فیصلہ کرلیا

مشتاق احمد

لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے ایک بار پھر اکیڈمی میں اپنے عہدہ چھوڑ کر ویسٹ انڈین ٹیم کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی بات چیت کر رہے ہیں تاکہ وہ حالیہ کیمپوں میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کرسکیں۔
گزشتہ روز مشتاق احمد نے بتایا کہ انہیں ویسٹ انڈیز کی جانب سے پانچ ماہ کیلئے قومی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے کی آفر ہو ئی تھی۔ جسے انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ مشاورت کے بعد قبول کر لیا ہے۔

وہ پہلے بھی انٹرنیشنل ٹیموں کے ساتھ بطور کوچ کام کرچکے ہیں اور اب بھی انہیں ویسٹ انڈیز کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے جو یقینی طور پر ایک بہتر ہے۔

Spread the love
  • 9
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں