ماہرین نے تیزاب گردی سے بچانے والا میک اپ تیار کرلیا

تیزاب
loading...

خواتین پر تیزاب پھینک کر چہرہ بگاڑ دینا اور ساری زندگی کے لیے نہ ختم ہونے والی اذیت میں مبتلا کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

اس مسئلے کے حل کے لیے ایک خاتون ڈاکٹر نے ایسا میک اپ تیار کیا ہے جو تیزاب پھینکے جانے کے باوجود خواتین کا چہرہ جھلسنے سے بچانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

رپورٹس کے مطابق مہذب دنیا کے اہم ترین ملک برطانیہ میں بھی خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد ایک مسلمان ماہر ڈاکٹر الماس احمد نے ایسا میک اپ تیار کیا ہے جو خواتین کو اس ہولناک حملے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
الماس احمد نے کہا کہ برطانوی ماڈل کیٹی پائپر پر تیزابی حملے کے بعد ایسے میک اپ کی اہمیت اور بڑھ گئی  ہے۔

انہوں نے ’ اکیریئر‘ نامی مرکب بنایا ہے جو تیزاب کے ساتھ تعامل نہیں کرتا۔ جس کے باعث الماس پرامید ہیں کہ یہ مرکب بہت آسانی کے ساتھ روایتی میک اپ، کریموں اور دھوپ سے بچانے والی لوشن میں ملایا جاسکتا ہے۔

الماس نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10 برس سے ایسے میک اپ پر کام کررہی ہیں جو خواتین پر اچانک ہونے والے تیزابی حملے سے بچا سکے۔

پہلے مرحلے میں انہوں نے اسے ایک فاؤنڈیشن کریم میں ملایا اس کے بعد وہ اس مرکب سے سن سکرین اور موئسچرائزر بنائیں گی۔

ڈاکٹر الماس احمد کے مطابق ان کا کیمیکل 400 درجے سینٹی گریڈ تک حرارت برداشت کرسکتا ہے اور اس کی تیاری پر وہ اپنی جیب سے لاکھوں روپے خرچ کرچکی ہیں۔ انہیں امید ہے مجاز ادارے ان کی نئی ایجاد کو استعمال کرنے کی اجازت دے دیں گے۔

واضح رہے کہ لندن میں تیزاب گردی کے واقعات تیزی سے بڑھے ہیں اور 2016ء میں صرف لندن میں 450 افراد پر تیزاب پھینکا گیا جس کی وجہ مختلف جرائم پیشہ گروہوں کی باہمی چپقلش بتائی جاتی ہے، یہ شرح 2014ء کے واقعات کے مقابلے میں دگنا ہوگئی ہے۔

Spread the love
  • 11
    Shares

Comments

comments

ماہرین نے تیزاب گردی سے بچانے والا میک اپ تیار کرلیا” ایک تبصرہ

  1. you’re truly a just right webmaster. The website loading pace is amazing. It sort of feels that you are doing any distinctive trick. In addition, The contents are masterwork. you’ve done a fantastic job on this subject!

اپنا تبصرہ بھیجیں