حکومت کا برطانیہ اور امریکہ سمیت کئی اہم ممالک میں سفیر تبدیل کرنے کا فیصلہ

جسٹس

پاکستان نے برطانیہ، امریکہ اور سعودی عرب سمیت کئی اہم ممالک میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں سینئر سفارتکار نفیس ذکریا کو ہائی کمشنر تعینات کیا جارہا ہے جب کہ امریکہ سے علی جہانگیر صدیقی کو واپس بلایا جارہا ہے جہاں ان کی جگہ ڈاکٹر اسد مجید خان نئے سفیر ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے سعودی عرب، قطر اور مراکش میں بھی سفراء کی تبدیلی کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سعودی عرب میں راجہ علی اعجاز اور قطر میں سید احسن رضا شاہ کو سفیر تعینات کررہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مراکش میں حامد اصغر خان، سربیا میں شہریار اکبر خان اور کیوبا میں صاحبزادہ احمد خان کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے دبئی میں احمد امجد علی کو قونصل جنرل تعینات کرنے کا بھی اعلان کیا۔

loading...

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اہم دارالحکومتوں میں سیاسی تقرریوں کے بجائے ’کیریئر ڈپلومیٹس‘ کی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

تاہم، ان کا کہنا تھا کہ نئے سفراء اور ہائی کمشنر کی تعیناتی کے عمل میں کچھ وقت لگے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں آئل ریفائنری اور ایل این جی ٹرمینل لگانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، امارات کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان کا وفد اسلام آباد آیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ پاکستانی موجود ہیں جو سالانہ 4 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا خطیر زرمبادلہ وطن بھیجتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ادھار تیل کے معاملے پر متحدہ عرب امارات سے بھی بات کی گئی تاہم طریقہ کار پر بعد میں طے کیا جائے گا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں