اوکاڑہ میں لڑکوں کے ساتھ بدفعلی اور وڈیو بنایے جانے کا انکشاف

اوکاڑہ، لڑکوں کے ساتھ بد فعلی

مقامی بااثر شخص کے بیٹے کی جانب سے ضلع اوکاڑہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر رینالہ خورد کے قریب دو دیہات میں درجن بھر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رینالہ خورد میں درندگی کا نشانہ بننے والے نویں جماعت کے دو طالبعلم سامنے آگئے ہیں۔

متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں۔

پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم اسد کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ملزم کا والد بااثر شخص ہے اور صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاہم تھانہ سٹی رینالہ خورد نے اس حوالے سے موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی قصور کی کم سن زینب سمیت متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم عمران کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت دی گئی تھی۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں