فیس بک پر دلہن کی نیلامی

فیس بک
loading...

فیس بک پر کمپنیاں تشہیری مہمات بھی چلاتی ہیں لیکن انفرادی حیثیت میں بھی لوگ اپنی مصنوعات کو دوسروں تک پہنچانے کی سعی کرتے ہیں۔

لیکن جنوبی سوڈان کے شخص نے فیس بک پر ایک ایسی چیز نیلامی کے لیے پیش کر دی کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص نے شادی کے لیے اپنی بیٹی کو نیلامی کے لیے پیش کیا اور اشتہار میں لکھا کہ جو مرد سب سے زیادہ بولی دے گا وہ اس کے ساتھ اپنی  16 سالہ بیٹی کی شادی کر دے گا۔

اس اشتہار کو دیکھ کر درجنوں مردوں نے اس بولی میں شرکت کی اور جس شخص نے سب سے زیادہ بولی دی اس کی لڑکی سے شادی کروا دی گئی۔ اس شخص نے لڑکی کے باپ کو 500 گائیں، 2لگژری کاریں، 2موٹرسائیکلیں، ایک کشتی، کچھ موبائل فونز اور 13 ہزار 800 ڈالر(تقریباً 18 لاکھ 55 ہزار روپے) نقدادا کیے۔

خانہ جنگہ سے تباہ حال ملک میں یہ ریکارڈ جہیز تھا جو کسی لڑکی سے شادی کے عوض اس کے باپ کو دیا گیا۔

بچوں کے حقوق کی تنظیم پلان انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ”اس لڑکی سے شادی کے لیے بولی دینے والوں میں جنوبی سوڈان کے کئی حکومتی عہدیدار بھی شامل تھے، جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔ فیس بک نے بھی اس معاملے میں انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر یہ اشتہار 25 اکتوبر کو دیا گیا اور فیس بک کی طرف سے اسے 9 نومبر کو ہٹایا گیا۔ جس شخص نے سب سے زیادہ بولی دی اور لڑکی سے شادی کی وہ  8 شادیاں پہلے کر چکا ہے اور یہ اس کی  9ویں شادی تھی۔“

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں