دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی ٹیم آج 24 رنز سے اپنی پہلی اننگز آگے بڑھائے گی

ابوظہبی ٹیسٹ

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم آج بغیر کسی نقصان کے 24 رنز سے اپنی پہلی اننگز آگے بڑھائے گی۔

گزشتہ روز پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 418 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی تھی جس کے بعد کیویز اوپننگ بلے باز جیت راول اور ٹام لیتھم نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے 24 رنز بنائے۔

loading...

جیت راول 17 اور ٹام لیتھم 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور آج اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان نے 418 رنز 5 وکٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کی تو بابراعظم 127 اور کپتان سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، قومی ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 147 رنز کی اننگز کھیلی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں