اب باہر سے واپس آنے والے پاکستانی اپنے ساتھ کتنے موبائل فون لاسکیں گے؟

موبائل فون
loading...

دبئی: بیرون ملک کام کرنے والے لوگ جب واپس آتے ہیں تو دوستوں عزیزوں کو تحائف دینے کے لیے کئی کئی موبائل فونز ساتھ لے آتے ہیں۔

لیکن اب ان لوگوں کے لیے بری خبر آ گئی ہے کیونکہ حکومت پاکستان نے نئے بیگیج قوانین متعارف کروا دیئے ہیں جن کے تحت اب پاکستانی بیرون ملک سے سال میں صرف ایک فون ہی کسٹمز ڈیوٹی ادا کیے بغیر لا سکیں گے۔ اس کے علاوہ کسٹمز ڈیوٹی ادا کرکے بھی وہ سال میں صرف پانچ فون لاسکتے ہیں۔

وزیرمملکت برائے خزانہ، وصولیات و معاشی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ”اب کوئی بھی شخص سال میں پانچ سے زائد فون پاکستان نہیں لا سکے گا اور ان میں بھی صرف ایک فون کسٹمز ڈیوٹی ادا کیے بغیر لایا جا سکے گا۔

باقی چار فونز پر کسٹمز ڈیوٹی ادا کرنی ہو گی۔ جو شخص ڈیوٹی کے بغیر فون پاکستان لائے گا وہ بلاک کر دیئے جائیں گے۔ اس وقت بھی جو فون کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر پاکستان میں چل رہے ہیں وہ بھی پی ٹی اے کی طرف سے 31دسمبر کے بعد بلاک کر دیئے جائیں گے۔

“ان کا کہنا تھا کہ ”یہ اقدام موبائل فونز کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے جس سے قومی معیشت کو شدید نقصان اٹھانا پڑ ارہا ہے۔“

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں