فلم “رالف بریکس دا انٹرنیٹ” کا باکس آفس پر راج

رالف بریکس دا انٹرنی

نیویارک: اینی میٹڈ فلم ’’رالف بریکس دا انٹر نیٹ ‘‘ نے ویک اینڈ پر ساڑھے 7 ارب روپے کما کر نارتھ امریکن باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔

’’رالف بریکس دا انٹر نیٹ‘ ‘ 2012ء کی فلم ’’ ریک اٹ رالف‘ ‘ کا سیکوئل ہے ، یہ فلم تھینکس گیونگ ویک اینڈ پر کئی نئی فلموں کے ساتھ پیش کی گئی جس نے خطیر رقم کما کردوسری فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

loading...

سیلویسٹر اسٹیلون کی باکسنگ ڈراما فلم’ کریڈ 2 ‘ نے  4 ارب 70  کروڑ روپے سے زائد رقم کا بزنس کیا اور باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔بچوں کی کلاسک بْک’

ڈاکٹر سیوس ‘ دا گِرنچ‘کی کہانی پر مبنی اینی میٹڈ فلم ’ دا گِرنچ ‘ نے تیسرے ہفتے امریکا میں 4 ارب روپے سے زائد رقم کمائی، یہ فلم باکس آفس پر تیسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں