ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری کرکے خوش ہوں، بابر اعظم

بابر اعظم

لاہور: قومی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری سکور کرکے خوش ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں 24 سالہ بابر اعظم نے کہا کہ کسی بیٹسمین کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری بنانا ایک اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ قدرے انتظار کے بعد میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

بیٹنگ کے دوران دباو سے متعلق سوال پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، میں ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے،کوچ اور کپتان کی ہدایت کے مطابق کھیلتا ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے اظہر علی کی گزشتہ روز کی بات کو دوہرایا کہ اگر پاکستان نے پہلی اننگز 5 وکٹ پر 418 رنز پر ڈکلیئر کردی ہے۔

تاہم دبئی کی پچ پر بیٹنگ کرنا ہرگز آسان نہیں۔حارث سہیل کیساتھ پانچویں وکٹ پر  186 رنز کی شراکت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حارث نے مجھے بہت اعتماد دیا، ہاں انہوں نے اپنے آپ کو خوش قسمت قرار دیاکہ وہ اننگز کے دوران کئی بار رن آوٹ ہونے سے بچے۔

آسٹریلیا کے نیتھن لیون کو ورلڈ کلاس اسپنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اْن کو کھیل کر اب اعجاز اور سوڈھی اتنے مشکل نہیں لگ رہے لیکن انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ ان کو کھیلنا آسان بھی نہیں ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں