سارہ خان:مردوں کی آنکھوں پر پردہ ڈال کر ان سب کو اندھا کر دینا چاہیے

sara
loading...

اداکارہ سارہ خان جتنی مقبول بھارت میں ہیں، انتا ہی لوگ انہیں پاکستان میں بھی جانتے ہیں۔

سارہ خان نے اسٹار پلس کے ڈرامے ’سپنا بابل کا، بدائی‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ گلوکاری کی جانب بھی اپنے کیریئر کو موڑ رہی ہیں۔

سارہ خان کا پہلا گانا ’بلیک ہارٹ‘ بھی سامنے آگیا، اس گانے میں انہوں نے خود ہی اداکاری بھی کی، جبکہ ان کے بولڈ انداز کو سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس گانے میں اداکارہ کافی بولڈ ملبوسات میں نظر آئیں، جبکہ ایک سین میں اداکارہ کے جسم کا ایک حصہ تقریباً لباس کے بغیر نظر آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر سارہ کو اس قسم کے انداز پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

اس گانے کو حال ہی میں آنل لائن لانچ کرنے کے علاوہ اس کی لانچنگ کے لیے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں سارہ کے قریبی دوست شریک ہوئے۔

ان دوستوں میں راکھی ساونت بھی موجود تھیں جو خود کئی متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

تقریب کے دوران راکھی ساونت نے سارہ خان سے گانے میں ان کے نیم عریاں انداز پر لوگوں کے کمنٹس پر سوال کیا تو سارہ نے نہایت متنازع بیان دے دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’لڑکوں کو کیوں نہیں کہا جاتا کہ انہیں آنکھوں کا پردہ کرنا چاہیے؟‘

سارہ نے مزید کہا کہ ’میری صرف ایک ہی شکایت ہے ان لوگوں سے جو خواتین پر انگلی اٹھاتے ہیں، میں ان سے یہی کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی آنکھوں پر شرم کریں کہ وہ یہ سب دیکھ ہی کیوں رہے ہیں؟ ایسے لوگوں کو پردہ کرنا چاہیے، ہم کیوں کریں؟‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’خواتین کی عزت سب سے زیادہ ہونی چاہیے، کیوں کہ ہم نے ہی مردوں کو پیدا کیا ہے، ورنہ یہ لوگ اس دنیا میں آتے کہاں سے‘۔

سارہ خان نے راکھی ساونت کے ساتھ مذاق اڑاتے ہوئے یہ تک کہا کہ مردوں کی آنکھوں پر پردہ ڈال کر ان سب کو اندھا کردینا چاہیے۔

یاد رہے کہ سارہ خان نے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان کے بھی کئی پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔

سارہ پاکستانی ڈرامے ’بےخودی‘ اور ’لیکن‘ میں کام کرچکی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ پاکستانی میک اپ آرٹس کاشف اسلم (کاشیز) کے ساتھ بھی میک اپ ویڈیوز پر کام کرچکی ہیں۔

Spread the love
  • 15
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں