بھارت کا یوم جمہوریہ بین الاقوامی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے، راجہ فاروق حیدر

بھارت کا یوم جمہوریہ
loading...

اسلام آباد : وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے بھارت کا یوم جمہوریہ بین الاقوامی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے کشمیریوں کے لیے بھارت کا چہرہ الگ ہے اور عالمی برادری کو دکھانے کے لیے الگ ہے۔

ہندوستان میں انتہا پسندی عروج پر ہے اور اقلیتوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق غصب ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیر کی ساری سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر کے بھارت کے خلاف مشترکہ یوم احتجاج منائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت جو حالات ہیں ان پر دل خون کے آنسو روتا ہے جن مصائب اور مشکل حالات کا مقابلہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کر رہے ہیں اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی آزادی کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بھارت نے کشمیریوں کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ،حق خودارادیت دبا رکھا ہے کشمیر کے اندر بھارت نے عوام کے سیاسی اور جمہوری حقوق غصب کر رکھے ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے کشمیر کی دھرتی کے عوام بھارت سے نفرت کرتے ہیں بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے لیے کیے گئے اعلانات اور پیکجز کو عوام نے مسترد کر دیا ہے کشمیری حق خود ارادیت کے علاوہ کسی مطالبے کو تسلیم نہیں کرتے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں