ہارٹ اٹیک سے فوری طور پر کیسے بچا جائے؟

ہارٹ اٹیک

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں معروف ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ہارٹ اٹیک  سے بچاؤ کے لیے ایک انتہائی کارآمد نسخہ بتایا ہے۔

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر اظہر محمود نے بتایا ہے کہ اچانک ہارٹ اٹیک سے ہونے والی موت سے بچنے کے لیے ایک ہینڈی کٹ ہر وقت اپنے پاس رکھیں۔

اس کِٹ میں 4 گولیاں ڈسپرین، 4 گولیاں اینجی سڈ Angisid اورڈیپونڈ Deponid  این ٹی فائیو سکن Patch شامل ہوں۔

ڈاکٹر اظہر کے مطابق اگر کسی کوسینے کے درمیان یا وسط میں کھچاؤ یا درد محسوس ہو اور وہ بائیں بازو یا گردن کے دونوں اطراف بڑھنے لگے۔ پسینہ آنے لگے۔ رنگ زرد ہوجائے۔ سانس لینے میں دشواری محسوس ہو۔ ایسا محسوس ہو جیسے آپ کے سینے پر کوئی بیٹھا ہو اور اپنے اندر بے چینی محسوس کریں۔ تو یہ ہارٹ اٹیک کی نشانی ہے۔

loading...

ایسی صورتحال میں فوراَ ایک ڈسپرین گولی چبا کر نگل لیں اور اور زبان کے نیچے ایک گولی Angisid رکھ لیں۔ سینے کی بائیں جانب   Deponid  این ٹی فائیو سکن Patch لگا لینا چاہیے۔

اس کٹ کی مجوعی قیمت صرف 50 سے 55 روپے ہو گی۔  اس عمل سے مریض ڈاکٹر کے پاس جانے تک ہارٹ اٹیک   اور موت کے منہ میں جانے سے بچ سکتا ہے۔ لہذا تمام مرد اور خواتین جن کی عمر 40 سال سے زیادہ  ہے۔ اپنی ہینڈی کٹ تیار کر کے ہمیشہ اپنی گاڑی، جیب یا ہینڈ بیگ میں ضرور رکھیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں