زینب قتل کیس میں سوفیصد حقائق پر مبنی انوسٹی گیشن یقینی بنائی جائے گی، شہبازشریف

زینب قتل کیس

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت  کابینہ کی سب کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ قصور میں سوفیصد حقائق پر مبنی انوسٹی گیشن یقینی بنائی جائے گی۔

جے آئی ٹی پروفیشنل انداز میں تفتیش کر رہی ہے۔جے آئی ٹی کی تفتیش میں غلطی اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔ تفتیش میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔قصور میں زینب کیساتھ ظلم پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے واقعات کے سدباب کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنی سماجی ذمہ داری ادا کرے۔اگر کسی کے پاس زینب قتل کیس کے بارے میں شواہد موجود ہیں تو جے آئی ٹی سے رابطہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زینب قوم کی بیٹی تھی، قاتل کو انجام تک پہنچانے کے لئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ زینب قتل کیس کے بارے میں ابہام پیدا کرنا تفتیش پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے اورزینب قتل کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ۔ کیس کی تحقیقات کیلئے سٹیٹ بینک، نادرا اور دیگر اداروں کے ریکارڈ سے مدد لی جائے گی۔

مردان کی عاصمہ بھی قوم کی بیٹی ہے، اس پر ہونیوالے ظلم پر بے حد دکھ ہے۔ فرانزک لیب ریکارڈ میں عاصمہ کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہو چکا ہے، مزید تعاون کیلئے بھی تیار ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں