تیسرا اور آخری ٹی20 کل کھیلا جائے گا، پاکستان کے پاس ٹی20 میں عالمی نمبر ون بننے کا بہترین موقع

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی20 سیریز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی20 کل کھیلا جائے گا، جیت کی صورت میں پاکستان عالمی نمبر ون بن جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی20 میچ کل کھیلا جائے گا۔  جس میں کامیابی کی بدولت پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے عالمی نمبر ون کا منصب چھین کر خود اس منصب پر براجمان ہو سکتی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ اس وقت 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستانی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

loading...

اگر پاکستان تیسرے ٹی20 میچ میں کامیاب رہا تو 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور نیوزی لینڈ ایک سو 123 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا جائے گا تاہم سیریز ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ عالمی نمبر ایک برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ جس کا تیسرا اور فائینل میچ کل یعنی اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو خراب کارکردگی کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست  شکست دینے میں کامیاب رہا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  31st Jan 2018: آج کا کارٹون

اپنا تبصرہ بھیجیں