توہین عدالت کی سزا ہے، ووٹ کی توہین کی کوئی سزا نہیں: مریم نواز

loading...

‎جڑانوالہ: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے، کیا عوام کو ایسا پاکستان چاہیے جہاں وزیراعظم کو اقامے پرنکال دیا جائے.

‎مریم نواز نے کا عدلیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانامہ میں نوازشریف کانام نہیں تھا، اسے کرپشن کا رنگ دیا گیا، تو ججوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی.
‎مریم نواز نے معزز عدلیہ پر برستے ہوئے کہا کہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر ہم نہیں تم ہو! یہاں‌ توہین عدالت کی تو سزا ہے، ووٹ کی توہین کرنے والوں کے لئے کوئی سزا نہیں ہے، یہاں سزا پہلے اور مقدمہ بعد میں چلتا ہے۔

‎مریم نواز‌ نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوال پوچھیں تو توہین عدالت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں. لاڈلہ کہتا ہے، ہاں میری آف شور کمپنی تھی، مگر پھر بھی اسے صادق امین کہا جاتا، منصفوں سے سوال پوچھا جائے تو وہ ٹی وی پر آکر تقریریں کرنے لگ جاتے ہیں

انھوں‌ نے کہا کہ نوازشریف انصاف لینے جائے تواسے گالی دی جائے کہ تم ڈون ہو،مافیا ہو، گاڈ فادر ہو،عمران خان کوکہا تم نوازشریف کونہیں نکال سکتے، تو کیس ہمارے پاس لے آؤ، ہم نکالیں گے، پاناما میں نوازشریف کا نام نہیں تھا، اسےکرپشن کارنگ دیا گیا تو ججوں نے مجرمانہ خاموشی اختیارکرلی۔

انھوں‌ نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھو نوازشریف کا ساتھ دو اورسازشی مہروں کوسبق سکھا دو.

یاد رہے کہ جڑانوالہ میں سابق نااہل وزیر اعظم نے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل سپریم کورٹ میں تمام مقدمات میرے خلاف لگے ہوئے ہیں۔ یہ زندگی بھرکے لئے نااہل کردیں پھربھی عوام سے رشتہ نہیں ٹوٹے گا

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں