آئی سی ایم ایس سپورٹس گالا ، رسہ کشی مقابلے رائزنگ سٹارنے جیت لئے

loading...

پشاور:آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم چمکنی برانچ کے زیراہتمام سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا، ان مقابلوں میں رسہ کشی ، والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں سو سے زائد بچوں نے حصہ لیا ، فائنل تقریب کے موقع پر چیئر مین پیمنز ایجوکیشن سسٹم محمد اسماعیل خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آئی سی ایم چمکنی برانچ انور خان ، آیاز خان ، صدر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن تاج محمد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم چمکنی برانچ کے زیراہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا جس میں رسہ کشی کے مقابلے رائزنگ سٹار نے نایاب الیون کو تین صفر سے شکست دیدی ، اس سے قبل سیمی فائنل میں رائزنگ سٹار کی ٹیم نے پشاور زلمے کو دو ایک سے جبکہ نایاب الیون نے پاور فرینڈز کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ اسی طرح والی بال میں پشاورزلمے کی ٹیم نے ینگ سٹار کو 25-11 اور25-19 سے شکست دی۔آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز ، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم انور خان نے کہا کہ پیمز اور آئی سی ایم ایس برانچ نے ہمیشہ اپنے طلباء وطالبا ت کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مواقع فراہم کررہی ہے تاکہ طلبہ کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار نہ رہی ،اس موقع پر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے بہترین سپورٹس گالا کے انعقاد پر منتظیمین کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کی طرف سے آئندہ ہر قسم کے تعاون کی بھی بھرپور یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن اپنے محدود وسائل کے ساتھ اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے صوبے میں گراس روٹ لیول پر رسہ کشی کھیل کے فروغ وترقی میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں