زہریلی ٹافیاں کھانے سے 3 بچوں کی ہلاکت کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نےنوٹس لے لیا

زہریلی ٹافیاں

ڈیم نےحدود میں موجود تمام دوکانوں سے ٹافیوں کے سیمپل جمع کرنےکےبعد تمام دوکانوں کو ہنگامی طور پر بند کروا دیا، ٹیم نے گھر میں موجود ادویات،پانی اور کھانے کے سیمپل بھی حاصل کرلیےہیں

لاہور: مناواں میں زہریلی ٹافیاں کھانے سے 3 بچوں کی ہلاکت پرڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر مناواں میں زہریلی ٹافیاں کھانے سے 3 بچے ہلاک ہوگئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سروسز ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور لواحقین ، ایم ایس سروسزہسپتال سے ملاقات کی۔ڈی جی فوڈنورالامین مینگل کی خصوصی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے حادثے کی جانچ اور وجوہات کا فوری پتہ چلانے کیلئے جائے حادثہ کا دورہ کیا ۔

 ٹیکنکل ٹیم نے200 میڑ کی حدود میں موجود تمام دوکانوں سے ٹافیوں کے سیمپل جمع کر کے تمام دوکانوں کو ہنگامی طور پر بند کروا دیا ۔ٹیم نے گھر میں موجود ادویات،پانی اور کھانے کے سیمپل بھی حاصل کیے۔

ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے واضح کیا کہ بظاہر واقعہ میں زہریلی ٹافیوں کا شبہ ظاہر کیا جا ریا ہے جبکہ واقع کی اصل وجوہات پولیس رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

ٹافیوں میں کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں ملوث افراد اور کمپنی کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کو حتمی شکل دینے کے لیے پوسٹمام رپورٹ اور پولیس رپورٹ کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں