پاکستانی فلم’ ’کیک‘ ‘نے ایشن فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم

عاصم عباسی کو ملنے والا ایوارڈ برطانوی نشریاتی ادارے کی صحافی آتیکا چوہدری نے وصول کیا

لندن :لولی وڈ فیملی فلم ’کیک‘ نے لندن میں ہونے والے20 ویں یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔خیال رہے کہ ’یو کے ایشین‘ فلم فیسٹیول کا آغاز رواں ماہ 14 مارچ سے ہوا، میلے کے دوران ’کیک‘ کی خصوصی اسکریننگ بھی کی گئی۔

’کیک‘ کا عالمی پریمیئر بھی لندن میں کیا گیا، جب کہ فلم کی کاسٹ نے خصوصی طور پر ’یوکے ایشن فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی۔فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’ورنہ‘ کی خصوصی نمائش بھی کی گئی، جب کہ فلم کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی میلے کے دوران ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اب اسی فلم فیسٹیول میں ’کیک‘ کے ذریعے ہدایت کاری کے کیریئر کی شروعات کرنے والے ڈائریکٹر عاصم عباسی کو بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔عاصم عباسی نے فلم کو بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگری کا ایوارڈ ملنے پر ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کیا۔

عاصم عباسی کو ملنے والا ایوارڈ برطانوی نشریاتی ادارے کی صحافی آتیکا چوہدری نے وصول کیا، جنہوں نے بھی ٹوئیٹ کے ذریعے فلم کے ڈائریکٹر اور دیگر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

خیال رہے کہ ’کیک‘ کے ذریعے ماڈل اور اداکار عدنان ملک نے فلم ڈیبیو کیا، جب کہ عاصم عباسی نے اس کے ذریعے ڈائریکٹوریل ڈیبیو کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں