دبئی: ساحل پرخواتین کی نازیبا تصاویرلینے والے 289 افراد گرفتار

دبئی کے ساحل

1700 افراد ساحل پرنازیبا حرکات میں ملوث پائے گئے،گرفتاریوں کا مقصدشہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے،پولیس

دبئی کے ساحل مشرق وسطیٰ میں سیاحوں کی تفریح کا اک بڑا ذریعہ ہیں۔ جہاں غیر ملکی خواتین بھی ایک بڑی تعداد میں آتی ہیں۔ حال ہی میں دبئی میں ساحلوں پرخواتین کی تصاویرلینے والے 289 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی میں 2017میں تقریباً17سو افراد ساحل پرنازیبا حرکات میں ملوث پائے گئے۔ ساحلوں پر چوری چکاری کی وارداتیں بھی عمل میں آتی ہیں تاہم اس کی روک تھام کے لئے پولیس حرکت میں رہتی ہے۔واضح رہے اماراتی قوانین کے تحت سمندرپرخواتین کی تصاویر لینا جرم ہے۔

loading...

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دبئی کے ساحلوں پر سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایسی گرفتاری کا مقصد ساحل پر جانے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ساحلوں پر چوری چکاری کی وارداتیں بھی عمل میں آتی ہیں تاہم اس کی روک تھام کے لئے پولیس حرکت میں رہتی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں