چیف جسٹس کو انتخابات میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی بات بھی نہیں کرنی چاہیے، نوازشریف

نوازشریف

چیف جسٹس کے انٹرویو اور ڈاکٹرائن سے متعلق تبصرے دیکھ رہا ہوں ٗ کوئی چیز مسائل پیدا کر رہی ہے تو سدباب ہونا چاہیے ٗسابق وزیر اعظم

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کو انتخابات میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی بھی بات نہیں کرنی چاہیے ٗکوئی انتخابی عمل میں رخنہ نہ ڈالے۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ امپائر کی انگلی سے نہیں ٗلوگوںکے انگھوٹھوں سے ملیں گے ٗسب جانتے ہیں سگنل لینے والا بندہ نہیں ٗ میرے خلاف یلغار کی بڑی وجہ آئین و قانون کے ساتھ کھڑا ہونا ہے تاہم اس پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ٗمیمو کیس سے دور رہنا چاہیے تھا۔

loading...

ٗوزیراعظم ایک سفیر نامزد کرتا ہے اور آج اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی باتیں ہو رہی ہیں ٗمارشل لاء ادوار کے قوانین ایک ہی بار ختم کر دینے چاہئیں، نیب سے بہتر قانون لایا جا سکتا ہے ٗواجد ضیا گھنٹوں پرویز مشرف کے دروازے کے باہر بیٹھے رہتے تھے۔

ٗمشرف بیماری کا بہانہ کرکے ہسپتال میں چھپ گیا ٗ میں اپنی بیٹی کے ساتھ عدالت میں موجود ہوں اور الزامات کا سامنا کر رہا ہوں ٗسیاستدانوں اور پرویز مشرف جیسے لوگوں میں فرق سمجھنا چاہیے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں