عمران خان کو جھوٹ بولنے کے دورے پڑتے ہیں ،مریم اورنگزیب

مریم اور نگزیب
loading...

 آئین اور قانون کی کی پاسداری کر نے والے شخص کو استثنیٰ نہیں مل رہا ہے ٗ زرداری صاحب کا نیب کوٹ سے ریکارڈ غائب ہو گیا تھا پوری دنیا جانتی ہے‘وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو جھوٹوں کے دورے پڑتے ہیں ٗدہشتگردی کے مقدمات میں ساتھ والی عدالت سے لاڈلے کو استثنیٰ مل گیا

دوسری طرف آئین اور قانون کی کی پاسداری کر نے والے شخص کو استثنیٰ نہیں مل رہا ہے ٗ زرداری صاحب کا نیب کوٹ سے ریکارڈ غائب ہو گیا تھا پوری دنیا جانتی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دور ان پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہا کہ ایس ایس پی تشدد کیس میں لاڈلے پر دہشتگردی کی دفعات تھیں جس پر استثنیٰ دیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسری عدالت میں وہ شخص جو آئین اور قانون کی پاسداری میں ہفتے میں تین تین دن پیش ہو رہا ہے اسے استثنیٰ نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف شوہر اور بیٹی کلثوم نواز کی عیادت کیلئے جانا چاہتے ہیں مگر انھیں اجازت نہیں دی جا رہی۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ زرداری صاحب کا نیب کوٹ سے ریکارڈ غائب ہو گیا تھا پوری دنیا جانتی ہے ٗوہی نیب جس شخص کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ریفرنس پر ریفرنس دائر کر رہی ہے ٗآج بھی جو صندوق بھر کر لائے جا رہے ہیں جس کی چابی واجد ضیاء کے پاس ہے ان میں کچھ نہیں۔

مریم اور نگزیب نے کہا کہ ایک دفع وزیراعلی اور تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کے خلاف کرپشن کا ایک بھی ثبوت نہیں آیا ۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ عمران خان کو جھوٹوں کے دورے پڑتے ہیں ٗکے پی کے میں کسی ہسپتال اور اسکول کی حالت زار بہتر نہیں کی جاسکی ۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ 2013 سے اب تک عمران خان کا جھوٹ اور الزامات کا وطیرہ نہیں بدلا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں