سروسز اسپتال میں تشدد کرکےزیر اعلاج مریضہ کا بھائی قتل کردیا

لاہور: سروسز اسپتال میں سیکیورٹی گارڈزنے تشدد کرکےزیر اعلاج مریضہ کا بھائی قتل کردیا۔
لاہور: لاہور کے سروسز اسپتال میں لواحقین اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں مریضہ کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں اسپتال انتظامیہ اور مریضہ کے لواحقین میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں تشدد سے زخمی ہونے والا مریضہ کا بھائی سنیل دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مریضہ کا بھائی سنیل سیکیورٹی گارڈزکے تشدد سے زخمی ہوا تھا جوبعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ہی دم توڑ گیا، سنیل موٹروے پولیس کا کانسٹیبل تھا۔سروسزاسپتال میں عملے کے تشدد سے سنیل کی موت کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ شادمان میں درج کیا گیا، مقدمے میں ڈاکٹرسلمان،عرفان، حسن، سمیت نامعلوم ڈاکٹر، نامعلوم سیکیورٹی گارڈ اور انتظامیہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سروسزاسپتال میں جھگڑا ڈاکٹر کے سنیل کو تھپڑ مارنے پر ہوا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں