گوجرانوالہ سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں کالج کا طالب علم قتل

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں ایک سیکیورٹی گارڈ نے کالج کے طالب علم کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا جس کے دوران عبدالمقتدر نامی نوجوان اپنی دوست لڑکی سے ملنے اسکے گھر گیا تھا، دونوں ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے۔کالج کے طالب علم کے والد نے الزام عائد کیا کہ سیکیورٹی گارڈ نے لڑکی کے والد کے کہنے پر گولی ماری۔ لڑکی کے گھر والوں کو باہر کھڑی موٹر سائیکل سے نوجوان کا پتہ چلا تھا۔پولیس نے لڑکی کے والد اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔تھانہ ماڈل ٹاؤن کے ایس ایچ او انصر مغل نے بتایا کہ پولیس کے نوجوان کی لاش کی اطلاع ملی تھی جس پر ہم وہاں پہنچے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کی جیب سے پرس ملا جس میں موجود کالج کارڈ پر اس کا نام عبدالمقتدر لکھا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص نوجوان کا تعاقب کررہا تھا جبکہ دوسرے نے اس پر فائر کیا۔انصر مغل نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں