نگران وزیرِ اعظم کی مشاورت وزیرِ اعظم سے ہو گی،خورشید شاہ

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے پہلی دفعہ سپریم کورٹ جانے پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔ نواز شریف، زرداری کو ختم کرنے کے لیے عدالت گئے تھے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیرِ اعظم کی مشاورت وزیرِ اعظم سے ہو گی، نواز شریف سے نہیں، انشا اللہ کوشش ہو گی کہ نگران وزیرِ اعظم کے نام پر اتفاق ہو جائے۔ ابھی بہت وقت ہے دوسری جماعتوں سے بھی مشاورت ہو گی۔ الیکشن میں دو مارہ رہ گئے ہیں دعاگو ہوں کہ انتخابات وقت پر ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے پہلی دفعہ سپریم کورٹ جانے پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔ نواز شریف، زرداری کو ختم کرنے کے لیے عدالت گئے لیکن ہم نے نواز شریف کو بچایا، یہی پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتوں میں فرق ہے۔چیئرمین سینیٹ بارے بیان دینے پر انہوں نے وزیرِ اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امید نہیں تھی کہ شاہد خاقان عباسی سینیٹ کے چیئرمین بارے ایسی بات کریں گے، میں ان کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آج تک کچھ ڈیلیور نہیں کیا۔ لاہور کے دل کے ہسپتال میں مریضوں کو چھ، چھ ماہ کا وقت دیا جاتا ہے جبکہ سکھر میں 36 گھنٹے میں دل کے مریض کا علاج ہوتا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں